اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 04:28:00

بلے بازوں نے مایوس کیا ہے ، پونٹنگ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بلے بازوں نے مایوس کیا ہے

برسبین(این این آئی)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بلے بازوں نے مایوس کیا ہے اورٹیم کے ابتدائی کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے کلارک نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کیااس نے مشکل وقت میں وکٹ پررک کرسکور کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم اس میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلے گی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کم سکور پر آﺅٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور ہمارے باﺅلر بریٹ لی ،جانسن ،واٹسن کو اس میچ میں اعلی بولنگ کامظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ وہ اس میچ میں برتری حاصل کرکے نیوزی لینڈ کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی بلے بازوں نے مایوس کیا ہے اور وہ کھیل نہیں کھیلا جس کی ٹیم کو ضرورت تھی صرف کلارک نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کیا اورانہوں نے مشکل وقت میں وکٹ پررک کراپنے اور ٹیم کے سکورمیں اضافہ کیا اور ان کی بیٹنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنا ہوگااور ابھی میچ کے چاردن باقی ہیں









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier