قومی کرکٹ میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کرونگا‘ میانداد
پی سی بی کے چیئرمین کےساتھ مل کر پاکستان کی کرکٹ میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کرونگا‘جاوید میانداد
لاہور(این این آئی)پی سی بی کے نئے ڈائریکٹر جنرل
جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وہ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کے شکر گزار ہیں کہ
انھوں نے انھیں پی سی بی میں ایک اہم ذمہ داری سونپی ہے اور وہ اس ذمہ داری کو ایمانداری
اور محنت سے نبھانے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے ۔این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے
ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کا جو گراف گر گیا ہے ان کی کوشش ہو گی کہ وہ
اسے اوپر لیکر آئیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ڈائریکٹر جنرل ان کے پاس کرکٹ کے تمام
معاملات ہوں گے اسمیں انٹرنیشنل کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ شامل ہیں ۔انہوںنے کہا کہ
پاکستان کے عوام جلد ہی پاکستان کی کرکٹ میں بہتری دیکھیں گے میں پی سی بی کے چیئرمین
اعجاز بٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کی کرکٹ میں نئی روح پھونکنے کی پوری کوشش کروں
گا۔یا د رہے کہ جاوید میانداد پاکستان ٹیم کے کپتان اور کوچ رہ چکے ہیں۔