اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 06:55:00

ہزارہ یونیورسٹی کی سالانہ سپورٹس فیسٹیول

ہزارہ یونیورسٹی کی سالانہ سپورٹس فیسٹیول‘باسکٹ بال ایونٹ ایبٹ آباد کالج نے جیت لیا

ایبٹ آباد(این این آئی) ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے ہزارہ یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے ڈگری کالجز کا باسکٹ بال ایونٹ ایبٹ آباد کالج کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ہری پور کالج کی ٹیم رنر اپ قرار پائی ہزارہ یونیورسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے ہزارہ ڈویںن کے ڈگریی کالجز کے باسکٹ بال ایونٹ کا فائنل ایبٹ آباد کالج نمبر ایک اور ہری پور کالج کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے انتہائی عمدہ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بے پناہ داد سمیٹی اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان متعدد مواقعوں پر مقابلہ برابر نظر آیا البتہ آخری کوارٹر میں ایبٹ آباد کالج کی ٹیم نے زیادہ بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے یہ فائنل 61کے مقابلے میں 73 پوائنٹس سے جیت لیا ایبٹ آباد کی کامیابی میں اقبال خان نے سب سے نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے 31پوائنٹس سکور کئے اشفاق اور کاشف سولہ سولہ پوائنٹس کے ساتھ دیگر نمایاں سکورر رہے ہری پور کالج کی جانب سے کامران خان کے 39انفرادی پوائنٹس بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے جبکہ ہری پور کے فاروق بھٹی نے 12اور بلال نے 8پوائنٹس بنائے میچ میں امپائرنگ کے فرائض شمس الحق اور بلال نے سرانجام دیئے اس فائنل کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمود اور ایبٹ آباد باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد نذیر مہمان خصوصی تھے









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier