چھٹے جونیئر ویمن ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈرازکا اعلان
چھٹے جونیئر ویمن ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈرازکا اعلان کردیا گیا ہے ،پاکستان ویمن جونیئر ہاکی ٹیم13 دسمبرکو تھائی لینڈکے خلاف میچ کھیلے گی
کوالالمپور(این
این آئی) چھٹے جونیئر ویمن ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈرازکا اعلان کردیا گیا ہے
،پاکستان ویمن جونیئر ہاکی ٹیم13 دسمبرکو تھائی لینڈکے خلاف میچ کھیلے گی ۔جونئیر
ویمن ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ13 سے21 دسمبر تک ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں
کھیلا جا ئے گا جس میں حصہ لینے والی نو ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا
ہے۔پول اے میں پاکستان ، جاپان، ملائشیا، چین اورتھائی لینڈجبکہ پول بی میں کوریا
، بھارت، سنگاپور اور چائنیز تائپے کی ٹیمیں شامل ہیں ۔پاکستان ویمن جونئیر ہاکی ٹیم
13 دسمبر کو تھائی لینڈ،14 دسمبرکو جاپان،17 دسمبرکو ملائشیا اور18 دسمبر کو چین
کے خلاف میچ کھیلے گی ۔ ایونٹ کے سیمی فائنل20 اورفائنل21 دسمبرکو کھیلا جا ئے گا۔