اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 10 Oct 2008 04:29:00

ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید

ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید

لاہور (اردو ٹائمز)کینیڈا میں 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی چار ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کےلیے قومی کرکٹ ٹیم ٹورنٹو کےلیے روانہ ہو گئی ہے۔ کپتان شعیب ملک کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم بدھ کی رات غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے ٹورنٹو روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی ہر لحاظ سےفٹ ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ کھلاڑی ٹورنٹو میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ نینشل ٹونٹی ٹونٹی کپ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پریکٹس کا بہترین موقع ملا ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ کینیڈا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹونٹی 20 کرکٹ میں فٹنس اولین ضرورت ہے اور اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیم کے تمام میچیز کھیلے اور خوب محنت کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کافی فٹ ہیں اور یہی فٹنس چار ملکی ٹورنامنٹ میں فائدہ دے گی۔






asad (aziz.massood) ksa

shai sa

(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier