لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میرے لئے ہر ٹورنامنٹ اور سیریز آزمائش ہے۔ میں اس آزمائش پر پورا اترنے کیلئے تیار ہوں۔ راولپنڈی ایکسپریس نے اسلام آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے ملتان کے خلاف چار اوورز میں ایک میڈن کرایا اور 14 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹورنٹو کے ٹورنامنٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔ میں نے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دو میچوں میں مکمل ردھم کے ساتھ بولنگ کرکے اپنی فٹنس ثابت کی ہے۔ میرے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ میں سپر فٹ ہوں اور بھرپور میچ پریکٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کروں گا۔