لندن (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی گریٹ لیگ سپنر شین وارن نے 100 بہترین کھلاڑیوں کا جو انتخاب کیا ہے ان میں صرف ایک پاکستانی وسیم اکرم ٹاپ10میں شامل ہیں' وسیم اکرم کو انہوں نے نمبر6 مقام دیا ہے۔ مرلی دھرن کا ساتواں نمبر ہے جبکہ پاکستان کے سعید انور' محمد یوسف' شعیب اختر اور وقار یونس ٹاپ 50میں شامل ہیں۔ یہ فہرست انہوں نے اپنی کتاب میں مرتب کی ہے جس کے مطابق کھلاڑیوں کی ترتیب اس طرح ہے۔ 1ٹنڈولکر' 2برائن لارا' 2ایمبروز' 4ایلن بارڈر' 5میگرا' 6وسیم اکرم' 7مرلی دھرن' 8پونٹنگ' 9مارک ٹیلر' 10آئن ہیلی' 11والش' 12مارک وا' 13انیل کمبلے' 14راہول ڈریوڈ' 15گراہم گوچ' 16فلنٹوف' 17میتھیو ہیڈن' 18مرو ہیوز' 19اروندا ڈی سلوا' 20 ایڈم گلکرسٹ' 21ڈیوڈ بون' 22مارٹن کرو' 23فلیمنگ' 24بریٹ لی' 25لیہمن' 26سٹیووا' 27کیلس/ پولاک' 28سعید انور/ محمد یوسف' 29شعیب اختر/ مکڈرموٹ' 30کیون پیٹرسن' 31ٹم مے' 32روبن سمتھ' 33ڈونلڈ' 34بروس ریڈ' 35وان' 36اینڈی فلاور' 37ہارمیسن' 38جے سوریا' 39سٹیوارٹ میک گل' 40کپل دیو' 41جسٹن لینگر' 42روی شاستری' 43مائیکل اتھرٹن' 44ایلک سٹیوارٹ' 45وقار یونس' 46دلیپ وینگ سارکر' 47کرس کینز' 48میک ملن' 49ڈیرک بیری' 50جمی سڈن شامل ہیں۔