اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 08 Oct 2008 09:41:00

لاہور بادشاہ آئی سی ایل کھیلنے بھارت روانہ

فتح کا عزم لیے لاہور بادشاہ آئی سی ایل ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فتح کا عزم لیے انضمام الحق کی قیادت میں لاہور بادشاہ آئی ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے بھارت پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ستائے جانے والے باغی کرکٹرز پر مشتمل لاہور بادشاہ ملک کے کئی نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹسمین انضمام الحق کہتے ہیں کہ بنگلہ دیشی کرکٹرز کی آئی سی ایل میں شمولیت خوش آئند ہے ۔ انضمام الحق کہتے ہیں گزشتہ سیزن میں لاہور بادشاہ کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا حالانکہ پورے ٹورنامنٹ میں ان کی ٹیم اچھا کھیلی تھی۔ ان کی کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ مزید اچھی کارکردگی دکھائی جائے کیونکہ شائقین کی توقعات اس بار بھی بہت زیادہ ہیں۔ لاہور بادشاہ کے کرکٹرز نے بھارت جانے سے قبل لاہور میں چند کلب میچز کھیل کر آئی سی ایل کی پریکٹس کی۔لاہور بادشاہ کے کوچ معین خان کے خیال میں جس طرح ارجنا رانا تنگے نے جرأت مندی دکھاتے ہوئے سری لنکن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی یہ قدم اٹھانا چاہئے۔ معین خان نے کہا کہ اس مرتبہ تین نئے پاکستانی کرکٹرز شاہد یوسف، طاہر مغل اورحافظ خالد آئی سی ایل میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن رضا اور توفیق عمر دوسری ٹیموں سے کھیلیں گے جبکہ شبیر احمد پہلے ہی چنئی اور عبدالرزاق حیدر آباد کی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کے اختتام پر ان کے ٹرینر نے کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے ٹریننگ پروگرام بناکر دیا تھا جس پر کھلاڑیوں نے عمل کیا۔ گوکہ میچ پریکٹس زیادہ نہیں ملی تاہم اس کمی کو بڑی حد تک کلب میچز کھیل کر پورا کیا گیا ہے







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier