اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 08 Oct 2008 09:35:00

کینیڈا ٹونٹی 20کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

کینیڈا ٹونٹی 20کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور (اردوٹائمز سپورٹس رپورٹر)کینیڈا میں کھیلے جانے والے چار ملکی کر کٹ ٹورنامنٹ کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کی15رکنی کر کٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ٹیم میں سپیڈسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر ، عمر گل اور سہیل خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نومور بلے باز محمد یوسف ویزہ مسائل سے سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ کوئٹہ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین شعیب خان اور کراچی کے فاسٹ بولر انور علی پہلی بار قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شعیب خان نے قائد اعظم ٹرافی کے10میچز میں 60.19کی شاندار اوسط سے 884رنز بنا نے کے بعد سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی اور انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیر یز میں کراچی میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20میچ کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن وہ فائنل الیون کا حصہ نہیں بن پائے تھے ۔شعیب خان نے آر بی ایس ٹوئنٹی 20ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کے خلاف 85رنز کی عمدہ باری کھیل کر کینیڈا ٹورنامنٹ کیلئے ایک بار توجہ حاصل کی۔تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے سلیکٹرز نے ٹیم کا اعلان ایک روز تاخیر سے کیا وہ قومی ٹوئنٹی 20ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کے آخری لیگ میچ میں بیٹسمین کی پرفارمنس دیکھنا چاہتے تھے لیکن یوسف نے 10رنز بنا کر سلیکٹرز کو مایوس کیا جس کے بعد انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ۔ محمد یوسف نے لاہور میں جاری ایونٹ کے دو میچز میں مجموعی طور پر15رنزاسکور کیے ۔فاسٹ بولر عمر گل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے عمر گل نے ایشیا کپ کے دوران آخری میچ کھیلا جہاں وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے جبکہ فاسٹ بولر سہیل خان بنگلہ دیش میں کھیلے گئے تین ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا حصہ تھے اس ٹورنامنٹ میں وہ کوئی میچ نہین کھیل پائے اور بنگلہ دیش موجودگی کے دوران ہی بخار میں مبتلا ہوگئے ۔ ایشیا کپ کیلئے سہیل خان کو قومی اسکواڈ میں جگہ دی گئی تھی تاہم بخار کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے اور متبادل کے طور پر فاسٹ بولر عبدالرؤف ٹیم کا حصہ بنے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر انور علی کو کینیا اور زمبابوے کے دورے میں عمدہ پر فارمنس کے عوض قومی اسکواڈ میں جگہ حاصل ہوئی ہے۔ 10اکتوبر سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شروع ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے 15رکنی پاکستانی ٹیم میں شعیب ملک (کپتان)، مصباح الحق (نائب کپتان) ، سلمان بٹ ، یونس خان ، شاہد آفریدی ، کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، سہیل تنویر ، شعیب اختر ، عمر گل ، فواد عالم ، سہیل خان ، خالد لطیف ، عبد الرؤف ، شعیب خان اور انور علی شامل ہیں ۔ قومی ٹیم آج رات کینیڈا روانہ ہوگی ۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier