لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کے صدرڈیوڈ مورگن نے دی انٹرپرائززکے مالک اوربھارتی انڈین کرکٹ لیگ کے مالک سے ملاقات پر آمدگی ظاہرکردی ہے۔یہ ملاقات لندن میں ہوگی۔اس سے قبل بھی کئی مرتبہ آئی سی سی کو تحریری طورپر ملاقات کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہ کیاگیا۔ آئی سی سی کے تمام ممبران اورڈائریکٹرز کی ایک اہم ملاقات دبئی میں 14اور15اکتوبر کوہوگی جس میں بین الاقوامی کرکٹ کے بہت سے معاملات زیربحث آئیں گے۔ آئی سی ایل کافی عرصہ سے کوششیں کررہی تھی کہ آئی سی سی ،آئی سی ایل کو بین الاقوامی طورپرتسلیم کرلے لیکن ابھی تک وہ اس کوشش میں ناکام رہے ہیں۔اس سلسلے میں وہ کئی بار آئی سی سی کو تحریری طورپر درخواست دے چکے ہیں لیکن اس بارے آئی سی سی نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیاجبکہ آئی سی سی نے اس سال کے شروع میں بھارت میں منعقد ہونے والی آئی سی ایل کو بھی قانونی شکل نہیں دی۔جبکہ آئی سی ایل نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے