اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 10:19:00

شعیب کے جرمانے کی رقم نہیں میچ جیتنا ضروری ہے:شفقت نغمی

"ہمارے لیے شعیب کے جرمانے کی رقم نہیں میچ جیتنا زیادہ ضروری "شفقت نغمی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہاہے کہ "ہمارے لیے شعیب اختر کے جرمانے کی رقم کے مقابلے میں میچ جیتنا زیادہ اہم ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسرنے کہاکہ اگر قومی سلیکشن کمیٹی یہ سمجھتی ہے کہ شعیب اختر مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ پاکستان کیلئے فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور شعیب کی موجودگی سے پاکستان کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے تو وہ جرمانے کی رقم کو بالائے طاق رکھ کر فاسٹ باؤلر کو ٹیم میں شامل کرنے کو اولیت دینگے کیونکہ ہمارے لیے پاکستان کا میچز جیتا زیادہ اہم چیز ہے۔شفقت نغمی نے واضع الفاظ میں کہاکہ شعیب اختر آربی ایس ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے اس کیلئے انہیں جرمانہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے عدالت کی جانب سے انہیں جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا اس لیے کرکٹ بورڈ نے ایک بارپھر اس مسئلے کے حل کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے تاکہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے۔واضح رہے کہ شعیب اختر کو پی سی بی کے ایپلٹ ٹریبونل نے ڈیڑھ سال کی سزا اور سترلاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف فاسٹ باؤلر نے ہائیکورٹ میں اپیل کی جس پر کورٹ نے شعیب اختر پر کرکٹ کھیلنے پر عائد ڈیڑھ برس کی پابندی اٹھالی تھی تاہم جرمانے کی رقم کو برقرار رکھا گیا۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier