اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 10:15:00

پی سی بی امور،کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں میں آج بات چیت

پی سی بی کے انتظامی امورکیسے چلائے جائیں،کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں اور سیکرٹیری سپورٹس کے مابین بات چیت آج ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کو عارضی طور پر وزارت کھیل کے ماتحت کیے جانے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ پی سی بی کے انتظامی امور کو ن چلائے گا۔کرکٹ بورڈ میں موجود افسران کی ظفرموج اس بات پر بضد ہے کہ سپورٹس منسٹری محض ان کے کام کو مانٹیر کرے لیکن وزارت سپورٹس اس پر اکتفاکرنے کیلئے تیا ر نہیں ہے۔اس سلسلے میں آج کرکٹ بور ڈ کے ہیڈ آفس قذافی سٹیڈیم میں وفاقی سیکرٹری سپورٹس اشرف خان اور جوائنٹ سیکرٹری محمد انور خان پی سی بی کے عہدیدار وں کے ساتھ بات چیت کرینگے۔گزشتہ روزقذافی سٹیڈ یم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بتایا کہ آج وفاقی سیکرٹریز اور پی سی بی کی انتظامیہ کے مابین تفصیلی بات چیت ہوگی جہاں یہ طے کیا جائیگا کہ سپورٹس منسٹری کا کیا کردار ہوگا اور انتظامی امور کیسے چلائیں جائینگے۔شفقت نغمی نے وزارت سپورٹس کی جانب سے پی سی بی کوعارضی طور پر اپنے ماتحت کیے جانے پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنا یا اور انہوں نے بتایا کہ سپورٹس منسٹری نے پی سی بی کے آئین کی شک نمبر پانچ میں ایک سب شک کی ترمیم کی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ جب تک نیا چیئرمین نامز د نہیں کیا جاتا تب تک وزارت سپورٹس کرکٹ بورڈ کے معاملات پر نظر رکھے گی۔شفقت نغمی نے کہاکہ آج ہونیوالی بات چیت میں یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ وزارت کھیل کا پی سی بی کے آپریشنل اورفنانشل معاملات میں کیا کردار ہوگا کیونکہ اگر اکیڈمی میں ٹھہرے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے ڈبل روٹی خریدنی ہو تو اس کیلئے سپورٹس منسٹری سے اجازت طلب کرنا غیر مناسب ہوگا اس لیے آج تمام معاملات اور حدودطے کی جائینگی۔ایک سوال کے جواب میں شفقت نغمی نے کہاکہ انہوں نے دبئی سپورٹس سٹی کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جہاں ہرسال پاکستانی ٹیم دبئی جاکر چار ٹونٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جس سے پاکستان کو 75کروڑروپے کی خطیر رقم ملے گی جوکہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک بہت بڑی رقم ہے ۔تاہم اس معاہد ے پر دستخط کے نیچے میں نے یہ بات تحریر کی کہ اس معاہدے کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا اور اس وقت چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر کوئی شخص نہیں ہے اور گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار محض چیئرمین کے پاس ہے لہذا سپورٹس منسٹری کی نگرانی میں کام کرنے کا یہ فائدہ پہنچے گا کہ ایسے معاہدہ جلد منظور ہوجائیں گے جو کام رکے ہوئے ہیں وہ حل ہوجائینگے۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier