اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 04:33:00

سابق انگلش فاسٹ بولر ڈیرن گف کا کیرئیر اختتام پذیر

سابق انگلش فاسٹ بولر ڈیرن گف کا کیرئیر اختتام پذیر

لندن (اردو ٹائمز) سابق انگلش فاسٹ بولر ڈیرن گف کا فرسٹ کلاس کیرئیر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ انہوں نے اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیرن گف نے 1989 میں 18 سال کی عمر میں یارکشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 855 میچز میں 453 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنا نام کمایا ۔ سمرسیٹ کے خلاف اپنے آخری میچ میں ڈیرن گف نے 52 رنز کے بدلے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فاسٹ بولر کی حیثیت سے ہی اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے تھے، کرکٹ کی دنیا سے باہر میڈیا میں ان کا کیریئر ان کا انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یارکشائر کاؤنٹی سے اپنا تعلق کبھی نہیں توڑیں گے۔ وہ یارکشائر کوچنگ میں دلچسپی نہی رکھتے وہ صرف ایک سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ ڈیرن گف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ 2003 میں لی تھی۔ انہوں نےاپنے کیریئر کے دوران انگلینڈ کی طرف سے 58 ٹیسٹ اور 59 ایک روزہ میچز میں حصہ لیا۔






Ali (mohammad_nabi12@hotmail.com) Karachi

you are doing good job for the readers of the news paper keep it up.

(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier