اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 25 Aug 2008 05:13:00

چیمپئینز ٹرافی ملتوی کرنے کا فیصلہ غلط ہے، شعیب ملک

چیمپئینز ٹرافی ملتوی کرنے کا فیصلہ غلط ہے، شعیب ملک

کراچی (اردو ٹائمز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نےچیمپئنز ٹرافی کے ملتوی ہوجانے کے متعلق کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ایک سال کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ میرے خیال میں اب بھی کرکٹ ملک کے لیے محفوظ ہے۔ ٹرافی ملتوی ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعیب ملک نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ میرے خیال میں میگا ایونٹ پاکستان میں اچھے طریقے سے ہو سکتا تھا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ملک انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے محفوظ ہے، ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ پاکستان میں ہونے سے نوجوان کرکٹرز کو بہت فائدہ ہوتا، ہماری کرکٹ کی کارکردگی ایک سال سے خراب چل رہی ہے اور ایسے حالات میںمیگا ایونٹ کی میزبانی سے ہمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوتی۔ سلمان بٹ نے چیمپئنز ٹرافی ملتوی ہونے کے بارے میں کہا کہ آسٹریلیا اور دیگر سفید فارم ٹیموں کا پاکستان آنےسے انکار کرنا ان کے دہرے معیار کی علامت ہے۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ جب آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر تھی تو لندن میں بم دھماکے ہوئے تھے لیکن ا سکے باوجود اس نے سیزیز جاری رکھی تھی۔


5 / 5 (1 Votes)





  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier