اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 25 Aug 2008 05:06:00

بیجنگ اولمپکس 2008 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

بیجنگ اولمپکس 2008 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

  (اردو ٹائمز) بیجنگ اولمپک میں میڈلز کی دوڈ آخر اختتام پذیر ہو گئی، میزبان ملک چین 51 طلائی تمغوں کے ساتھ نمبر ون پر رہا، امریکہ کا دوسرا اور روس تیسرے نمبر ہر رہا۔ بیجنگ اولمپکس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔ بیجنگ کے اولمپک ولیج میں 16 دن شامل تھے ان 16 دنوں میں 38 کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں 205 ممالک کے اتھلیٹس نے حصہ لیا۔کل 302گولڈ میڈلز تھے جن کے حصول کیلئے میزبان ملک چین نے کھیلون کا آغاز سے برتری حاصل کر لی اور کھیلوں کے اختتام تک میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری کو قائم رکھا، چین نے 51 طلائی تمغوں کے ساتھ نمبر ون پوزیشن حاصل کی جس میں 21 چاندی اور 28 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈلز کی تعداد 100 رہی، امریکہ 36 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جس میں چاندی کے تمغوں کی تعداد 38 اور کانسی کے تمغوں کی تعداد 36 ہونے سے امریکہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد 110 رہی۔ روس نے اولمپکس میں23 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جس میں 21 چاندی اور 28 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈلز کی کل تعداد 72رہی۔ پاکستان نے میگا ایونٹ میں چار ایونٹس، شوٹنگ، ہاکی،سوئمنگ، ایتھلیٹکس میں حصہ لیا لیکن کسی ایک میں بھی کوئی ایک تمغہ حاصل نہیں کر سکا۔ بیجنگ اولمپکس کی اختتامی تقریب نے بھی افتتاحی تقریب جیسا رنگا رنگ منظر پیش کیا اور رنگ و خوشبو کی اختتامی تقریب میں چین کی ثقافت نمایاں رہی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier