اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 22 Aug 2008 07:28:00

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال تک ملتوی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال تک ملتوی

لاہور (اردو ٹائمز) قومی کرکٹ بورڈ کے خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال مارچ 2009 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملک میں آئے روز ہونے والے بم دھماکوں کی وجہ سے شیڈول کے مطباق 12 سمتبر سے ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سال 2009 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ملک میں ہونے والے بم دھماکوں اور سیکورٹی تحفظات کو پیش نظر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلیند کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو وقتی طور پر یہ فیصلہ کرنا پڑا کیونکہ آئی سی سی کسی صورت بھی کھلاڑیوں ، آفیشلز اور شائقین کے تحفظ کےلیے خطرہ نہیں آٹھانا چاہتی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدھ کے روز دبئی میں ہونیوالی آئی سی سی کی میٹنگ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلیند کے عہدیداروں نے شرکت نہیں کی تھی اور آئی سی سی نے اگلی میٹنگ اتوار کے روز رکھی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق چیمپئنزٹرافی ملتوی کر دی گئی ہے۔ میٹنگ برائے نام ہوگی جبکہ یہ بھی خبر ملی ہے کہ اگر مارچ تک پاکستان کے موجودہ حالات بہتر نہ ہوئے تو ایونٹ سری لنکا میں منتقل کر دیا جائیگا۔


1 / 5 (1 Votes)





  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier