فاسٹ بالرآصف کا بی سیمپل ٹیسٹ پاذیٹو، امکانِ پابندی
فاسٹ بالرآصف کا بی سیمپل ٹیسٹ پاذیٹو، 2 سالہ پابندی کا امکان
لاہور (اردو ٹائمز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر
محمد آصف کا سوئٹزرلینڈ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ان پر 2 سال کی
پابندی لگنے کا امکان ہے۔ اس بات کا فیصلہ انڈین پریمئر لیگ کے عہدیدار کریں گے۔
محمد آصف کے اے اور بی ٹیسٹ دونوں کی ویلیوز مختلف آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق
پاکستانی فاسٹ باؤلراپریل میں ہونیوالی انڈین پریمئر لیگ میں دہلی ڈیرڈیولز کی نمائندگی
کر رہے ہیں۔ کھیل کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جسکے نتائج جون میں مثبت برآمد ہوئے ہیں۔ محمد
آصف کے پہلے ٹیسٹ کے رزلٹ کی ویلیو 6٫2 آئی تھی جبکہ دوسرے سیمپل کی ویلیو میں
فرق آیا ہے اور ویلیو 5٫4 آئی ہے۔ محمد آصف کے وکیل شاہد کریم کا کہنا ہے کہ
دوسرا ٹیسٹ مثبت آنے سے محمد آصف پر 2 سال کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے جبکہ
محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ دونوں سیمپلز کے اصل ہونے سے انکار کرتے ہیں ، دونوں
ٹیسٹ میں نینڈ رولین کی مختلف مقدار کی وجہ سے وہ اس نتیجے کو چیلنج کرتے ہیں۔ ان
کا کہنا ہے کہ جب دونون ٹیسٹ کے لیے یورین ایک ہی وقت میں لیا گیا تو نتائج میں فرق
حیران کن ہے اور ہم 2 مختلف ویلیوز آنے کے باعث عدالت سے رجوع کریں گے تاہم آخری
فیصلہ انڈین پریمئر لیگ کے حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔