کرکٹ
(اردو ٹائمز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنے عہدے سے
استعفی دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپارئمنٹ نے ان کے استعفے کے سچ
ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ
ڈاکتر نسیم اشرف نے ایوان صدر کو اپنا استعفی بھیجوا دیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے
اپنے عہسے سے استعفی صدر پرویز مشرف کی جانب سے صدارت چھوڑنے کے فورا بعد دے دیا
ہے وہ صدر مشرف کے پر اعتماد ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ نسیم اشرف نیشنل
کمیشن آف ہیومن ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں یہ ادارہ اب بند ہو چکا ہے اور ا سکے
نکالےگئے ملازمین سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم اشرف لمبی چھٹی
کے بعد سوموار کی صبح ہی امریکہ سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں
ان کے مستقبل کے بارے میں مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ایک روز قبل ہی انہوں نے ایک اخباری انترویو میں اس تاثر
کو غلط قرار دیا تھا کہ وہ اب کبھی پاکستان واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے اکتوبر 2006 میں شہریار خان کی جگہ
پاکستان کرکٹ بورد کے چیئرمین کی حیثیت سے سیٹ سنبھالی تھی۔ ان کا دور خاصا ہنگامہ
خیز رہا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو کئی ننازعات کا سامنا کرنا پڑا جس میںڈوپنگ قابل
ذکر ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ڈاکٹر نسیم
اشرف نے اپنے عہدے سے استعفے دے دیا تھا لیکن اس وقت استعفی منظور نہ ہونے کی وجہ
سے وہ اب تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔