نیویارک
(اردو ٹائمز) نیویارک میں ہونے والے سوئمنگ مقابلے میں دوسرے ملکوں کے کھلاڑیوں کی
طرح ارجنٹائن کا ایک نوجوان نے بھی حصہ لیا۔ ایتھلیٹ ارجنٹائن کا ایک تیراک ہے جس
نے نیویارک کے سوئمنگ مقابلے میں حصہ لیا تھا اور مقابلے کے دوران ہی سانس بند
ہوجانے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ منتظمین نے بتایا کہ ایتھلیٹ کی شناخت اس کے گھر
والوں کو اطلاع دینے تک ظاہر نہیں کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ایتھلیٹ کو
پانی سے بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا تھا۔ 1500 میتر سوئمنگ مقابلے 32 ڈگری
سینٹی گرید میں منعقد ہور ہے تھے جبکہ ہمیں شدید آلودگی تھی۔ مقابلے میں حصہ لینے
والے متعدد تیراکوں نے بتایا کہ انہیں سوئمنگ کے دوران جیلی فش نے کاٹا جس سے
الرجی کیساتھ سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔