اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 21 Jul 2008 07:48:00

ٹیم میں شعیب اختر کی واپسی

لاہور میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ منی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم اور عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

کراچی (اردو ٹائمز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ فاسٹ بولو شعیب اختر کی ٹیم میں واپسی پوری ٹیم کے لیے خوشی کی بات ہے اورہمیں پوری امید ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی تک پوری طرح صحت یاب ہو کر فارم حاصل کر لیں گے اور اپنی بھرپور رفتار سے بولنگ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ لاہور میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ منی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم اور عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کے پاکستان کے بارے میں خدشات کو رفع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ حال ہی میں ملک میں ایشیا کپ بہترین انداز سے منعقد ہوا اس دوران کھلاڑیوں کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شعیب ملک نے چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لینے والے ممالک کو یقین دلایا کہ میگا ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد شاندار ہوگا اور ٹورنامنٹ بلا شبہ اب تک کا سب سے اچھا ایونٹ ہوگا۔ شعیب اختر کے بارے میں پاکستانی کپتان نے کہا کہ وہ ایک عظیم فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلائی ہے، گوکہ انہیں کچھ  فٹنس مسائل کا سامنا ہےلیکن توقع ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل وہ پوری طرح سے ٹھیک ہو جائیں گے ان کی شمولیت نہ صرف ٹیم کے لیے فائدہ مند ہو گی بلکہ دیگر کھلاڑیوں کاحوصلہ بھی ان کی موجووگی میں مزید بڑھے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier