اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 04:53:00

چیمپنز ٹرافی کے لیےشعیب اختر کی شمولیت

قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے پی سی بی کو دی جانے والی 30 کھلاڑیوں کی لسٹ میں پاکستان کرکٹ کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا نام شامل کر لیا گیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے

لاہور  (اردو ٹائمز ) کرکٹ کے معتبر ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلہ میں قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے پی سی بی کو دی جانے والی 30 کھلاڑیوں کی لسٹ میں پاکستان کرکٹ کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا نام شامل کر لیا گیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ بورڈ نے اس معاملے کےلیےچیف سلیکٹر صلاح الدین صلو جبکہ ممبران شفقت رانا اور سلیم جعفر کو جواب دینے کے لیے 14 جولائی کو لاہور میں بلایا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے بارے میں پی سی بی کو بتایا کہ انہوں نے  ہائیکورٹ سے شعیب اختر کی سزا معاف ہونے کی بنیاد پر ان ممکنہ 30کھلاڑیوں  میں شال کیا ہے جو چیمپئنز ٹرافی کےلیے کھیلنے والے ہیں تاہم بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کافی عرصہ سے کرکٹ سے دور رہے ہیں ان کا فٹنس لیول چیک کئے بغیر اور 70 لاکھ ہونے والے جرمانہ ادا کا فیصلہ ادا کرنے سے پہلے فاسٹ باؤلر کا نام کن وجوہات کی بنا پر شامل کیا گیا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications