اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 18 Jul 2008 07:25:00

سیکیورٹی انتظامات سخت ، بیجنگ اولمپکس بے لطف

دہشتگردی ، جگہ جگہ چیکنگ ، کاروں کی ممانعت کا غیر ملکی شائقین پر منفی اثر

بیجنگ (اردو ٹائمز) بیجنگ میں سخت سیکیورٹی انتظامات ہونے کی وجہ سے بیجنگ اولمپکس کے بے لطف ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ بیجنگ اولمپکس کے حوالے سے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے سخت سیکیورٹی اقدامات کی وجہ سے گیمز کی خوبصورت اور لطف متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس وقت بیجنگ میں موجود غیر ملکی شائقین اور مقامی افراد سب کے زبان پر ایک ہی سوال جاری ہے کہ کیا بیجنگ اولمپکس ہمیشہ کی طرح کامیاب ہو سکے گا۔ حکومت نے دہشتگردی حملوں کے بارے میں وارننگ جاری کر رکھی ہے ، جگہ جگہ کاروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اگلے ماہ منعقد ہونے والے گیمز کے تناظر میں نائٹ لائف پر بھی پابندی لگا رکھی ہے اس کے ساتھ ساتھ ویزے کی شرائط میں سختی اور ہوٹلوں کے بڑھتے ہوئے کرائے ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی کو کم کر رہے ہیں۔ بعض لوگوں کو خدشہ پے کہ اولمپکس میں چین سڈنی اور ایتھنز جیسا ماحول پیدا کرنے میں ناکام ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ بیجنگ اولمپکس کےلیے اولمپکس وینیوز کے قریب واقع مشہور ریسٹورنٹس اور بارز کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔


3 / 5 (1 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier