نئی دہلی (اردو ٹائمز) بھارت کی جانی مانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹینس کے
میدان میں اپنی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ بطور جاری رکھے ہوئی ہیں اور ڈبلیو ٹی
اے بینک آف ویسٹ کلاسک ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑی کیوتھونگ کے
ہاتھوں شکست کے بعد ثانیہ ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں
برطانیہ کی عالمی نمبر 83 کیوتھونگ نے بھارتی ثانیہ مرزا کے خلاف انتہائی جارحانہ
کھیل پیش کیا اور ثانیہ کو شکست دیتے ہوئے یہ میچ 6۔7 اور 1۔6 سے جیت کر دوسرے
راؤنڈ میں اپنے لیے جگہ بنا لی جبکہ بھارت کی عالمی نمبر 33 ثانیہ مرزا پہلے ہی
راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئیں۔ ویمن ڈبل مقابلوں میں ثانیہ مرزا اور
روس کی ایناچیکو یٹاڈز پر مشتمل جوڑی اپنا پہلا میچ ایواہارڈینو اور ولاد یمیرا
اولروا کے خلاف کھیلے گی۔