اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان
کرکٹ بورد کے سابق چیف ایگزیکٹو اور کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر
آصف اپنا کیرئیر تباہ کرنے کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ 2006 میں بورڈ نے سخت فیصلہ
لیا ہوتا تو آج ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے سے پاکستان کی بدنامی تو نہ ہوتی۔ صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بدقسمتی ہے کہ ایک کے بعد
ایک مسائل جنم لے رہے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ محمد آصف باصلاحیت کرکرٹر ہیں وہ اپنی
اؤلنگ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتےتھے لیکن انہوں نے یہ موقع اپنی
غلطی کی وجہ سے گنوا دیا۔ بورڈ تو اس کا ذمہ دار ہے ہی لیکن سب سے زیادہ آصف نے خود
اپنے ہاتھوں سے اپنا کیرئیر تباہ کر لیا ہے۔ رمیز راجہ کا خیال ہے کہ سنٹرل
کنٹریکٹ کی وجہ سے کرکٹرز بورڈ ملازم ہیں اور ملازموں کے خلاف سخت فیصلے لینے
چاہیں نہ کہ انہیں بچانا چاہیے۔