اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 17 Jul 2008 08:57:00

کیوی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سےانکار نہیں کیا

دورہ پاکستان کےلیے سکیورٹی کو بنیاد بنا کر پاکستان جانے سے انکار کی اطلاعات غلط ہیں

ویلنگٹن (اردو ٹائمز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی کیوی کھلاڑی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کےلیے ہاکستان میں کھیلنے سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کےلیے سکیورٹی کو بنیاد بنا کر پاکستان جانے سے انکار کی اطلاعات غلط ہیں کسی کھلاڑی نے ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں کی ہے کہ سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کےلیے نہیں کھلیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان سٹیو ایڈیسن کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے تین دن پہلے ون ڈے میچز کےلیے دورہ پاکستان کو حتمی شکل آئی سی سی کی اتوار کو جاری ہونے والی سکیورٹی رپورٹ کے بعد دے دی جائے گی۔ تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کیوی ٹیم اگست کے اواخر میں دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز کلیے گی' سٹیو ایڈیسن ترجمان نے کہا کہ ابھی تک کسی کیوی کھلاڑی نے دورہ پاکستان کےلیے پاکستان کی ہنگامی صورت حال کو بنیاد بنا کر پاکستان جانے سے انکار نہیں کیا ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier