اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 16 Jul 2008 07:15:00

محمد آصف کو کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا

محمد آصف کو ڈوپنگ اسیکنڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے

کراچی (اردو ٹائمز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف کو ڈوپنگ اسیکنڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ان پر یہ پابندی تب تک عائد رہے گی جب کہ آصف ڈوپ کیس سے کلیئر نہیں ہو جاتے تاہم دوران معطلی آصف کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق طے کی گئی رقم باقاعدگی سے ادا کی جاتی رہے گی۔ کرکٹ بورڈ چیف آپریٹنگ عہدیدار شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ محمد آصف کے بارے میں پی سی بی کے فیصلےکا اعلان کیا، انہون نے کہا کہ واڈا کے اصولوں کے تحت کسی بھی کھیل میں ڈوپ ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد کھلاڑی نہ تو عالمی مقابلوںمیں حصہ لے سکتا ہے اور نہ ہی قومی مقابلوں میں ا سکے علاوہ اسے انتظامی امور کی ذمے داریاں بھی نہیں سونپی جا سکتیں۔ کھلاڑی کھیل کی ترقی اور دیگر معاملات میں بھی عمل دخل کا مختار نہیں ہوتا عالمی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت محمد آصف ہر طرح کی کرکٹ نہ کھیلنے کے پابند ہیں ۔ علاوہ ازیں محمد آسف کے دبئی کے افیون کیس کی رپورٹ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کومل گئی ہے جس کے عربی سے انگریزی اور اردو زبان میں ترجمے کے بعد بورڈ تحقیقات شروع کرے گی۔ محمد آصف نے کہا کہ آئی پی ایل میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کی ڈیڑھ ماہ بعد رپورٹ میرے خلاف چال ہے اور میرے کرکٹ کیریئر کو خراب کرنے کے لیے ہے انہوں نے ساتھیوں اور وکیل سے مشورے کے بعد بی سیمپل ٹیسٹ کےلیے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں رپورٹ پر حیران ہوں اور مجھے دلی صدمہ ہوا ہے۔  محمد آصف کے وکیل شاہد کریم کا کہنا ہے کہ محمد آصف ایک قابل کرکٹر ہیں اور میری یہ پوری کوشش ہوگی کہ  وہ جلد از جلد ان تمام کیسز سے کلیئر ہو سکیں۔


5 / 5 (2 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications