پیرس (اردو ٹائمز) میچوں پر جوا
لگانا دنیا کے تقریبا ہر ملک کا معمول ہے۔ پیرس میں بھی قمابازوں نے فٹ بال میچ پر جوا لگا رکھا تھا جب دوران جوا ایشیائی پولیس
نے اربوں روپے کا جوا لگانے والے بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلا کر ان 1300 قمابازوں کو
حراست میں لے لیا اور ان سے 16 ملین ڈالرز کی رقم بھی برآمد کر لی ۔ یہ رقم مختلف
لوگوں نے فٹ بال میچ پر لگائی ہوئی تھی
جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے
لیا ہے۔ انٹرپول کے پیڈ کوارٹر لیان کی طرف سے جاری شدہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مئی اور جون
میں یوروفٹ بال کپ کے میچوں پر بڑے پییمانے پر جوا لگانے کی اطلاعات پولیس کو
موصول ہوئی تھیں جس کے بعد انٹرپول پولیس نے 1088 غیر قانونی قمار بازی کے اڈوں پر
چھاپے مار کر تقریباََ 1300 افراد کو
گرفتار کر لیا ہے۔ ان چھوٹے چھوٹے قمار
بازوں کے گروپوں کو مجرموں کا ایک متحدہ گروپ کنٹرول کر رہا تھا۔ بیان میں یہ بھی کہا
گیا ہے کہ چین ، ہانگ کانگ، مکاؤ، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ
میں سرگرم عمل قماربازوں کے اس نیٹ ورک نے مشترکہ طورپر شرط پر لگائی گئی تقریباََ
ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر رقم اپنے قبضے میں کر لی ہے۔