لاہور (اردو ٹائمز) بیجنگ اولمپکس کے لیے جاری تربیتی کیمپ میں سلیکشن کمیٹی
نے ٹرائلز کے بعد منتخب کھلاڑیوں کی تعداد
24 کر دی ہے۔ اولمئن طارق عزیز نے صحت کی
خرابی کی بنا پر ٹرائلز میں شرکت سے معذرت ظاہر کر دی ۔ اولمپکس کےلیے 16 رکنی
حتمی ٹیم کا اعلان 21 جولائی کو متوقع ہے۔ سابقہ روز چیف سلیکٹر اصلاح الدین
صدیقی، کرنل (ر) مدثر اصغر ، سیکریٹری آصف باجوہ نے ابتدائی ٹرائلز میں کھلاڑیوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے بتایا کہ کیمپ
میں 29 کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے اور ابتدائی ٹرائلز کے بعد 5 کھلاڑیوں کو غیر معیاری پرفارمنس پر کیمپ
سے آؤٹ کر دیا گیا۔ منتخب شدہ 24 کھلاڑیوں میں گول کیپرز سلمان اکبر، ناصر احمد ،
فصیح الرحمن ، فل بیک ذیشان اشرف، ایم عمران ، عمران وارثی ، کامران احمد، ہاف
بیکس ایم جاوید ، ایم ثقلین، عدنان مقصود،
رانا آصف، وقاص ظفر، ندیم احمد، فارورڈز وقاص شریف، ریحان بٹ، شکیل عباسی شامل
ہیں۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں پر واپسی کے دروازے بند نہیں
ہوئے جو پلیئر اچھی پرفارمنس دے گا اس کو ضرور موقع ملے گا۔ اصلاح الدین نے کہا کہ
مجھے پوری امید ہے کہ قومی ٹیم اولمپکس
میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔