ممبئی
(اردو ٹائمز) بھارت میں راجیو گاندھی کی
طرف سے کھیلوں میں بہترین خدمات دینے والے پلیئرز کو "کھیل رتنا" ایوارڈ
سے نوازا جاتا ہے۔ اس بار بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم اور ٹوئنٹی 20 کے کپتان اور
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کو اس "کھیل رتنا"
ایوارڈ کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ خود راجیو گاندھی بہترین کھلاڑی کو دیتے
ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایڈمنسٹر نیو آفیسرر تناکر سیٹھی نے اس ایوارڈ کے
بارے میں کہا کہ بورڈ نے دھونی کا نام پہلےہی وزارت کھیل کو ایوارڈ 2007 کےلیے
بھیج دیا ہے اور اگر دھونی یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ سچن
ٹنڈولکرکے بعد دوسرے سنیئر بھارتی کرکٹر ہونگے جنہیں ملک کا سے بڑا اسپورٹس ایوارڈ
سے نوازا جائے گا۔ یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے یہ ایوار 98-1997 میں حاصل کیا تھا۔
دھونی کو اس ایوارڈ کےلیے اس لیے نامزد کیا گیا ہے کہ ان کی قیادت مین بھارتی کرکٹ
ٹیم نے آسٹریلیا میں تین ملکی ٹورنامنٹ اور جنوبی افریقہ میں کھیلا جانے والا آئی
سی سی ٹوئنٹی 20 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔