اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 03 Jul 2008 04:54:00

ایشیا کرکٹ کپ میں آج سری لنکا بمقابلہ بھارت

پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے مقابلوں میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیم آمنے سامنے ہوں گی۔

سپورٹس ڈیسک (اردو ٹائمز) پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے مقابلوں میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیم آمنے سامنے ہوں گی۔ گزشتہ روز بھارت کو 8 وکٹ سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کا انحصار اب  اس بات پر ہے کہ آج کے میچ میں سری لنکا کی ٹیم بھارتی ٹیم کو شکست سے ہمکنار کرے اور کل جمعہ کو سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان بنگلہ دیش سے اننگز جیت جائے  تو سپر فور مرحلے میں زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائے گی۔ آج کے میچ میں اگر بھارتی ٹیم سری لنکا کی ٹیم کو شکست دے دیتی ہے تو بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی فائنل کھیلنے کا حق حاصل کر چکی ہے۔ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں شعیب ملک کی عدم موجودگی میں بھارت کی ٹیم کو شکست دے کر ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس میچ میں  جیت کی اصل وجہ یہ ہے کہ ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں کھیلنے کےلیے اتری تھی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications