کراچی
(اردو ٹائمز) ایشیا کپ کے 4 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف سیریز میں ٹاس جیت
کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کے کھیل کی
اہم بات یہ ہے کہ اس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک اپنی بیماری کے تحت
آج کا اہم ترین میچ نہ کھیل سکیں گے ذرائع کے مطابق شعیب ملک ڈی ہائیڈیشن کا شکار
ہو گئے ہیں اور میچ سے قبل ایکسرسائز کے دوران وہ ٹھیک سے حرکت نہیں کر سکے جس کے
بعد ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ ناصر جمشید کو ٹیم میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
ناصر جمشید سلمان بٹ کے ساتھ پاکستانی اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ شعیب ملک کی
غیر حاضری میں ٹیم کی قیادت مصباح الحق کے سپرد کر دی گئی ہے۔