ایبرڈین (اردو ٹائمز) ایسوسی ایٹ
ٹرائنگولو کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ آئر لینڈ کی ٹیم کے
ساتھ اسکاٹ لینڈ میں ہوا جس مین نیوزی لینڈ نے آئر لینڈ کو 290 رنز سے ہرا کر
عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ نیوزی لینڈ سے قبل یہ عالمی ریکارڈ بھارت کی طرف سے تھا جس
نے گزشتہ ورلڈ کپ میں برمودا سے 257رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ میچ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ مین رنز کے لحاظ سے
کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔ ایبرڈین اسکاٹ لیند میں کھیلے گئے میچ میں آئر
لیند نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے شروع میں ہی ہمیش مارشل اور
برینڈن میک کولیم نے کیوی ٹیم کو 274 رنز سے
میچ کا آغاز فراہم کیا۔ میک کولیم نے 166
اور چیمز مارشل نے 161 رنز بنائے، کیوی ٹیم نے دو وکٹ پر 402 رنز بنائے جو اس کا
ون ڈے کرکٹ کا شاندار اسکور ہے، روز ٹیلر نے 59 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی،
جواب مین آئرش ٹیم 112 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی۔ کیوی ٹیم 290 رنز کی جیت کے
ساتھ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والی دوسری
میں کامیاب ٹیم رہی۔