اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 30 Jun 2008 05:54:00

یورو فٹ بال میچ میں 44 سال بعد سپین کی جیت

آسٹریلیا کے دارالحکومت ویانا میں کھیلے گئے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرمنی اور سپین کی ٹیمیں میدان میں آمنے سامنے تھیں

ویانا (اردو ٹائمز) آسٹریلیا کے دارالحکومت ویانا میں کھیلے گئے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرمنی اور سپین کی ٹیمیں میدان میں آمنے سامنے تھیں جس کے بعد دونوں مخلاف ٹیمون کے درمیان انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ اس انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین مرتبہ کے چیمپئن جومنی کو 1۔0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فرانس اور جرمنی کے بعد سپین تیسری ٹیم ہے جس نے دوسری مرتبہ یورو کپ فٹ بال میچ جیتنے کا سہرا اپنے سر باندھا ہے۔یاد رہے کہ سپین کی ٹیم نے 1964 میں پہلی مرتبہ یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتا تھا اور اب ہسپانوی فٹ بال ٹیم فرانس اور جرمنی کے بعد سپین دو مرتبہ یورو کپ جیتنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ جرمنی اور سپین ٹیم کے درمیان فٹ بال کے اس مقابلے میں سپین کی طرف سے فرانینڈو ٹوریز نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے میچ کے پہلے ہاف کے 3 ویں منٹ میں ایک گول کر کے ٹیم کو 1۔0 سبقت دلا دی۔ سپین کو میچ کے پہلے ہاف پر 1۔0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمون نے گول کرنے کے کئی شاندار موقع ضائع کیے اور کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ اور یوں سپین نے جرمنی کو 1 ۔ 0 سے ہرا کر دوسری مرتبہ یورو کپ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس کو سٹیڈیم میں بیٹھے ہزارں شائقین جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد مین لوگوں نے سیٹلائٹ کے ذریعے دیکھا۔  








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier