اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 28 Jun 2008 07:44:00

عمر گل کی عدم دستیابی پاکستانی ٹیم کے لیے دھچکا

عمر گل پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر ہیں اور ان کی عدم دستیابی ٹیم کے لیے دھچکا ہے

کراچی (اردو ٹائمز) پاکستانی ٹیم کے ذرائع کے مطابق پسلی میں تکلیف کی وجہ ڈاکٹروں نے عمر گل کو دو ہفتے مکمل آرام کی ہدایت دی ہے جس سے وجہ سے ان کو ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔ عمر گل پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر ہیں اور ان کی عدم دستیابی ٹیم کے لیے دھچکا ہے ان کی جگہ عبد الرؤف کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ عمر گل نے جمعہ کو ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ تیزی سے ٹھیک ہو رہے ہیں لیکن ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر عمر گل نے کھیلنے کی کوشش کی تو وہ کئی ماہ کےلیے ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز کے بیان کے مدنظر عمر گل کو ٹیم میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیم میں عمر گل کی جگہ عبد الرؤف کو شامل کیا گیا ہے جنہون نے زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ کے ون ڈے ڈیپو پر تین وکٹیں لی تھیں۔ عمر گل 16 ٹیسٹ میں 67 اور 48 ون ڈے میچوں میں 64 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ کراچی میں بھارت کے خلاف آٹھویں گیند کرانے کے بعد عمر گل پسلی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ عمر گل کا ٹیم سے آؤٹ ہونا قومی ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انڈیا کے خلاف سریز میں شکست کی وجہ ان کی عدم دستیابی تھی۔ ذاکر خان ہری داس اور اقبال سکندر پر مشتمل ٹیکینکل کمپنی کی منظوری ملنے کے بعد عبدالرؤف کو اتوار کے میچ میں شمولیت کا موقع ملے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications