غیر ملکی ٹیموں کے سکیورٹی خدشات بلاجواز ہیں: نسیم اشرف
غیر ملکی ٹیموں کے سکیورٹی خدشات بلاجواز ہیں: نسیم اشرف
اردو ٹائمز(نیوز) چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کیئے پاکستان آمد کے حوالے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے سکیورٹی خدشات بلاجواز ہیں۔ آسٹریلوی سکیورٹی وفد کی آمدکے بارے میں پی سی بی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی نے ہمارے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، کسی کو تحفظات میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ جیف لاسن بدستور کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ گورننگ بورڈنے اگلے مالی سال کے لئے 3.9 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، اخراجات کم کر کے 14.4 فیصد کر لئے۔ ایشیا کپ کے انعقادسے پی سی بی کو دو ملین ڈالر کا مالی فائدہ ہو گا جبکہ تمام اخراجات ایشین کرکٹ کونسل برداشت کرے گی۔ محمد آصف کو وطن واپس لانے میں ہونے والے اخراجات فاسٹ بولر سے وصول کئے جائیں گے اور حقائق کی تلاش کے لئے قائم انکوائری کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ دینے کی پابند ہو گی۔