|
اردو ٹائمز(نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے انگلش پلیئرز کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اگلے ہفتے اپنا ایک سکیورٹی ماہر پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی رپورٹ پر غور کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا نے بھی سکیورٹی کنسلٹنٹ ری ڈیکسن کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیسکا) نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے رواں سال ستمبر میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سخت ترین سکیورٹی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کے باوجود سفید فام پلیئرز ایسوسی ایشنز ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ اس سلسلے میں کرکٹرز کی جانب سے بائیکاٹ کی اطلاعات بھی منظرعام پر آ رہی ہیں۔ آسٹریلوی اور کیوی پلیئرز کے بعد اب انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی پاکستان میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
|
|