اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 22 Jun 2008 09:44:00

یورو کپ 2008‘ پرتگال چیمپئن بن سکتا ہے: رونالڈو

یورو کپ 2008‘ پرتگال چیمپئن بن سکتا ہے: رونالڈو


اردو ٹائمز(نیوز) کرسٹیانو رونالڈو کو یقین ہے کہ پرتگال جمہوریہ چیک کے خلاف 3-1 سے کامیابی جس پرفارمنس کی بنیاد پر حاصل کی تھی اگر وہ اس طرح کھیل سکیں گے تو اس کا یورو کپ فٹ بال 2008ء کے جیتنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ رونالڈو نے پرتگال کی کامیابی میں ایک گول اسکور کیا تھا اور ایک اور گول سیٹ اپ کیا تھا۔ رونالڈو نے کہا کہ ہمارا اہم مقصد اگلے مرحلے تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میں نے اپنی جیت کے لیے ٹیم کے ساتھیوں کی مدد کی ہم پہلے میچ میں بہت اچھا کھیلے اور پھراس میچ میں بھی ہمارا کھیل بہت اچھا رہا اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے تو ہمارے لیے بہت اچھا ”چانس“ ہے۔ رونالڈو نے نیچی ڈرائیو کے ذریعہ گول اسکور کرکے پرتگال کو دوبارہ برتری دلادی یہ برتری دوسری ہاف میں دلائی تھی کیونکہ ریفری ڈیکو کے پہلے گول کو ایوارڈ نہیں کیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ ونگر نے متبادل کھلاڑی ریکاڈروکارسما کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کیا اور اسی گول نے پرتگال کی کامیابی یقینی بنادی۔ رونالڈو نے کہا کہ ہم بہت اچھا کھیلے حالانکہ جمہوریہ چیک کی ٹیم پہلے ہاف میں بہت اچھا کھیلی تھی اور انکے ڈیفنس کو توڑنا ذرا مشکل کام تھا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier