اردو ٹائمز(نیوز) پاکستانی اسٹار اور انگلش کاو¿نٹی لنکاشائر کے اوورسیز بیٹسمین محمد یوسف کو ورکنگ ویزے کے ایشوکے بعد انگلش کاو¿نٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں ناٹنگھم شائرکے خلاف میچ میں شامل نہیں کیاگیا ہے۔ محمد یوسف تقریباً دو ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے جہاں انہوں نے براڈ ہوگ کی جگہ ٹیم کے لیے پانچ ہفتے کھیلنا تھا، تاہم ان کو عارضی ویزہ دیاگیا۔ وزارت داخلہ نے محمد یوسف کوحکم دیا ہے کہ اب جب تک وہ لندن میں رہتے ہیں اس وقت تک مستقل ویزہ حاصل کریں۔ چیف ایگزیکٹو جم کمبزکا کہنا ہے کہ یہ وزارت داخلہ اور امیگریشن کا تنازع ہے اور ہم بیچ میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ 33 سالہ محمد یوسف ہفتے کے آخر میں فرینڈز پرویڈنٹ ٹرافی کے ڈرہم کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ای سی بی کے کرکٹ آپریشنزکے سربراہ ایلن فورڈ ہام کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ محمد یوسف کواس سے قبل کے میچز میں کھلانے پر لنکاشائر پر جرمانہ نہیں کیاجائے گا۔