اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 10:28:00

وانکھیڈے اسٹیڈیم ،پریس باکس سہولتوں سے محروم

وانکھیڈے اسٹیڈیم ،پریس باکس سہولتوں سے محروم

اردو ٹائمز(نیوز) وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، پریس باکس دنیا کے بڑے سینٹرز کے مقابلے میں بدترین قرار دیا جاسکتا ہے۔ میچوں کے دوران پریس کانفرنس کے لئے ڈریسنگ روم کا ڈائننگ ہال استعمال کیا جاتا ہے۔ بدھ کی شب ممبئی اور چنئی کے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں نے اس لئے بائیکاٹ کردیا کیوں کہ میچ کے بعد چنئی کی ٹیم ڈریسنگ روم سے متصل ہال میں کھانا کھا رہی تھی۔ جب صحافیوں کو ڈریسنگ روم میں جانے کی اجازت نہ ملی تو انہوں نے جے سوریا کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ صحافیوں نے شکایت کی ہے کہ سچن ٹنڈولکر کا رویہ بھی ہتک آمیز ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier