اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 10:28:00

شومین شعیب اخترنے خود کو منوالیا،سنجے منجریکر

شومین شعیب اخترنے خود کو منوالیا،سنجے منجریکر

اردو ٹائمز(نیوز) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجر یکر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام شاہ رخ خان اور ہندی فلموں کے دیوانے ہیں۔ شعیب اختر کے لئے اس سے بہتر سیٹنگ نہیں ہوسکتی تھی کہ وہ شاہ رخ کی ٹیم کے لئے ایڈن گارڈنز میں پرفارم کریں۔ انہوں نے اپنی بولنگ سے اپنے آپ کو ایک بار پھر منوا لیا۔ اپنے کالم میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ شعیب اختر شو مین ہیں۔ وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی توجہ حاصل کریں۔ انہوں نے اپنے من پسند حالات میں ایسی کارکردگی دکھائی جس کا ان کی ٹیم کو شدت سے انتظار تھا۔ وہ گلیوں میں ٹینس بال سے کھیلتے رہے ہیں اسی لئے انہیں ایڈن گارڈنز میں اپنی رفتار سے فائدہ ملا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier