پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ڈھاکہ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی
پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ڈھاکہ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی
اردو ٹائمز(نیوز) پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ڈھاکہ میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جون سے ڈھاکہ میں ہوگا جس میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جو 20 مئی تک پی سی بی کے حوالے کر دی جائے گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہا ہے کہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں، لہٰذا ایونٹ کیلئے تربیتی کیمپ لگانا ضروری نہیں ہے۔