اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 10:24:00

للیت مودی مسلسل تنقیدکی زد میں

للیت مودی مسلسل تنقیدکی زد میں

اردو ٹائمز(نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کے کمشنر اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر للیت مودی پر بھارتی میڈیا میں مسلسل تنقیدکی جا رہی ہے۔ مودی کو جے پور بم دھماکوں کے چندگھنٹے بعد ایڈن گارڈنزکول کتہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا حالانکہ ان کا تعلق جے پور سے ہے، تاہم ٹیلی وڑن فوٹیج کے مطابق وہ خوشی سے ناچ رہے تھے۔ اس میچ کے اگلے دن وہ وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں میچ دیکھنے آئے توکئی منٹ تک ٹیلی وڑن کیمرہ انہیں فالوکرتا رہا اس دوران ان کی نقل و حرکت کو دکھا یا گیا۔ میڈیا کا کہنا ہے وہ ذاتی تشہیرکے لیے اس قسم کی حر کتیں کر رہے ہیں۔ اتنے بڑے سانحے کے بعد انہیں ایسی باتیں زیب نہیں دیتی تھیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications