اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:46:00

ممبئی میں ایک جیت کا سوال ہے، شاہ رخ کی درخواست پوری نہ ہوسکی

ممبئی میں ایک جیت کا سوال ہے، شاہ رخ کی درخواست پوری نہ ہوسکی


اردو ٹائمز(نیوز) ایک جیت کا سوال ہے دوستو! یہ درخواست بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ کو نائٹ رائیڈرزکے کھلاڑیوں سے کرنا پڑی لیکن ان کی التجا پوری نہ ہوئی اور ٹیم ممبئی انڈینز سے میچ میں آٹھ وکٹ سے شکست فاش کھاگئی۔ اس میچ میں کولکتہ کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ کے سب سے کم اسکور 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کا پانچواں سب سے کم ٹوٹل ہے۔ شاہ رخ خان کو ممبئی کا کنگ کہا جاتا ہے لیکن اس میچ کے باعث وہ اپنے شہر ہی میں اجنبی بن گئے۔ نائٹ رائیڈرزکو ممبئی میں وہ سپورٹ نہیں مل سکی جس طرح انہیں ایڈن گارڈنز میں ملتی ہے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوم سائیڈ کا آفیشل سانگ ”دنیا ہلا دیں گے“ گونجتا رہا، گوکہ میچ سے قبل شاہ رخ کی فلموں کے مقبول نغمے چلتے رہے لیکن مقامی تماشائی اپنی ٹیم کے ساتھ تھے۔ شاہ رخ خان میچ دیکھنے کچھ تاخیر سے اسٹیڈیم آئے۔ میچ سے قبل انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو ایس ایم ایس بھیجا جس میں نائٹ رائیڈرز سے اپیل کی کہ مجھے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آپ سے ایک جیت درکار ہے۔ کیوں کہ ممبئی مجھے کنگ خان کے نام سے یاد کرتا ہے لیکن آج مجھے اپنے شہر میں سپورٹ نہ مل سکی کیوں کہ ممبئی کی ٹیم اپنے ہوم گراو¿نڈ پرکھیل رہی ہے۔ 45 ہزار سے زائد تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں تمام سپورٹ ممبئی کے لیے تھی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر میچوں کے مقابلے میں اس بار شاہ رخ خان نے طویل میل کی اور تمام کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی درخواست کی۔ نصر من اللہ وفتح قریب کی دعا سے شروع کیا گیا یہ پیغام بڑے جذباتی انداز میں تحریرکیا گیا تھا۔ ایڈن گارڈنزکے میچ کی کارکردگی پر شعیب اختر تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔ میچ سے قبل شعیب کے مقابلے میں سچن زیادہ مقبول تھے۔ ہر جانب ممبئی انڈینزکے نیلے پرچم اور سچن کی شرٹس دکھائی دے رہی تھیں۔................................(







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications