اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:45:00

محمد آصف ایک بار پھر کہنی کی تکلیف میں مبتلا

محمد آصف ایک بار پھر کہنی کی تکلیف میں مبتلا

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف ایک بار کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ دہلی ڈیر ڈیولز کی جانب سے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ دہلی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا اور اہم ترین میچ ہفتے کو فیروز شاہ کوٹلہ میں پنجاب کے خلا ف کھیلے گی اسے سیمی فائنل میں شرکت کے لئے میچ جیتنا ضروری ہے۔ آصف اکتوبر میں جنوبی افریقا کے خلاف ملتان ون ڈے میں کہنی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس سے نجات پانے کیلیے انہوں نے آسٹریلیا میں آپریشن کرایا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی واپسی ہوئی تھی لیکن وہ بھارت آتے ہی ایک مرتبہ پھر ان فٹ ہوگئے۔ نئی دہلی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف نے تکلیف کی وجہ سے چار میچوں میں حصہ نہیں لیا۔ جمعرات کو وہ حیدرآباد کے خلاف میچ میں میدان میں اترے اور پروٹیکٹر کی مدد سے دو دو اوورز کے دو اسپیل کرائے لیکن تکلیف کی وجہ سے گیند پکڑنے میں مشکل محسو س کررہے تھے۔ انہوں نے چار اوور ز میں کوئی وکٹ لئے بغیر51 رنز دیئے۔ آصف کا ان فٹ ہونا ایک بار پھر ان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کر سکتا ہے۔ آصف کے بارے میں ڈاکٹروں نے کوئی حتمی رائے دینے کے بجائے ان سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے معالج سے رابطہ کریں جو ان کی انجری کی ہسٹری جانتا ہے







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications