اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:44:00

پاکستانی دشمن ہیں، کر کٹر ز کو واپس بھیج دیا جائے: شیوسینا

پاکستانی دشمن ہیں، کر کٹر ز کو واپس بھیج دیا جائے: شیوسینا

اردو ٹائمز(نیوز) انتہاء پسند جماعت شیو سینا نے دھمکی دی ہے کہ جے پور بم دھماکوں کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو انڈین پر یمیئر لیگ سے واپس بھیج دیا جا ئے، پاکستانی ہمارے دشمن ہیں اور ایک وقت میں جب جے پور بم دھماکوں کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے دشمنوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنا ملک دشمنی ہے ۔ اس دھمکی کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے نائب کپتان مصبا ح الحق کا کہنا ہے سیکورٹی کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ سیاسی معاملات ہیں میں اس پر بات نہیں کروں گا۔ جے پور کے سوائے مان سنگھ اسٹیڈیم میں مصباح الحق نے بنگلور کے میچ سے قبل پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکہ دنیا میں کہیں بھی ہو سکتا ہے اس لئے میں یا دیگر پاکستانی کھلاڑی خوف زدہ نہیں ہیں صورتحال سب کے سامنے ہے آرگنائزر سیکورٹی کے ذمے دار ہیں ہمارا کام کھیلنا ہے اور ہماری تمام تر توجہ میچ پر ہے۔ پاکستان ٹیم نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آخری بار 1979میں ٹیسٹ کھیلا تھاجبکہ 1989 میں کرکٹ کلب آف انڈیا میں نہرو کپ کا سیمی فائنل ون ڈے انٹر نیشنل کھیلا تھا ۔یہاں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سخت حفاظتی انتظامات میں کھیلا گیا۔ شیو سینا کے ایگز یکٹو صدراور بال ٹھاکرے کے بیٹے ادھے ٹھا کرے نے جمعے کو ممبئی میں پریس کانفرنس میں ہم وطنوں خاص طور اہل ممبئی سے کہا کہ پاکستان ہمارا نہیں ، پورے بھارت کا دشمن ہے۔ دشمنوں کے ساتھ کرکٹ روابط رکھنا ملک دشمنی ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کوآئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے اور انہیں واپس بھیجا جائے۔ یہ دھمکی آمیز پریس کانفرنس وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈین اور کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے محض چار گھنٹے قبل منعقد کی گئی ۔ پولیس نے اس بارے میں فوری طور کوئی ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے، ہوٹل میں ہر آنے جانے والے پر نظر رکھی جارہی ہے اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کی اسپیشل ریزرو فورس کے دو اضافی یونٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف بار بار اعلان کیا جارہا ہے کہ تماشائی اپنے ساتھ موبائل فون اور پانی کی بوتل لانے سے گریز کریں۔ مقامی افراد کا کہنا کہ شیو سینا کئی بار میچ خراب کرنے کی دھمکی دے چکی ہے لیکن اس کے پاس عملی طور پر ایسا کرنے کیلیے قوت موجود نہیں ۔ تاہم انڈین پریمیئر لیگ کے آرگنائزر کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔ ادھے ٹھاکرے کی دھمکی کے چار گھنٹے بعد پاکستانی کرکٹرز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اترے ۔شعیب اختر تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔ انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے میچ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دھمکی ملنے کے بعد خوف فطری بات ہے البتہ سیکورٹی فراہم کرنا میزبان ملک کی ذمے داری ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے شیوسینا کی دھمکیوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے ممبئی میں کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ ممبئی میں میچ کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے۔ اب طویل عرصے بعد پاکستانی کھلاڑی اس شہر میں ایکشن میں دکھائی دیئے ہیں۔1999کے دورہ بھارت سے قبل شیوسینا نے فیروز شاہ کوٹلہ دہلی کی وکٹ کھود دی تھی۔........







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier