اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:40:00

جے پور دھماکوں کے باوجود آئی پی ایل کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا: شرد پوار

جے پور دھماکوں کے باوجود آئی پی ایل کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا: شرد پوار

 


اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شیردپوار کا کہنا ہے کہ جے پور میں ہونے والے بم دھماکوں سے انڈین پریمئیر لیگ متاثر نہیں ہوگی۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیرد پوار نے کہا کہ جے پور میں دھماکوں کے باوجود ملٹی ملین ڈالر ٹوئنٹی 20 لیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ (کل) 17 مئی کو آئی پی ایل کا اگلا میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق جے پور میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے راجھستان کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کی ہے اور انہوں نے میچ کے دوران غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بی سی سی آئی کے سربراہ نے کہا کہ وہ جے پور نہیں بلکہ تمام مقامات پر سیکیورٹی انتظامات پہلے سے زیادہ کئے جائیں گے۔ شیردپوار نے ان خبروں کی تردید کی کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے جے پور دھماکوں کے بعد سیکیورٹی معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی نے سیکیورٹی معاملات پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا کیونکہ ایسے واقعات پر جگہ ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہہ لندن میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں عوام نے بے حد دلچسپی ظاہر کی ہے جو کہ اس کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier