اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:39:00

کرکٹ بورڈ نے شبیر احمد اور رانا نوید کو ہانگ کانگ کےخلاف کھیلنے سے روک دیا

کرکٹ بورڈ نے شبیر احمد اور رانا نوید کو ہانگ کانگ کےخلاف کھیلنے سے روک دیا

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شبیر احمد اور رانا نوید کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں واپڈا کی ٹیم کی نمائندگی سے روک دیا ایشیاءکپ کی تیاری کے لئے پاکستان کے دورے پر موجود ہانگ کانگ کی ٹیم نے بدھ کے روز باغ جناح گراﺅنڈ لاہور میں واپڈا کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا واپڈا نے منگل کے روز ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے شبیر احمد کو کپتان اور رانا نوید کو بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری لمحات میں دونوں کرکٹرز کو کھیلنے سے روک دیا پی سی بی کا موقف ہے کہ دونوں کھلاڑی انڈین کرکٹ لیگ کھیل چکے ہیں اور آئی سی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications