اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:38:00

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کو متاثر نہیں کررہی:ہارون لورگٹ

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کو متاثر نہیں کررہی:ہارون لورگٹ


اردو ٹائمز(نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مقبولیت ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کو متاثر نہیں کررہی۔ جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز انگلینڈ میں 2003 میں ہوا تھا اور اس کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب جنوبی افریقہ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بدولت ہم پوری دنیا میں کرکٹ کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ہمیں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا ہم اس وقت ٹوئنٹی کرکٹ زیادہ دیکھ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ جاری ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications