اردو ٹائمز(نیوز) دنیا بھر سے 4 ہزار سے زیادہ معذور ایتھلیٹ بیجنگ پیرالمپک گیمز میں حصہ لیں گے۔ چین میں معذورافراد کے ادارے کی سربراہ میں تانگ شیاﺅ کوان نے بتایا کہ معذور ایتھلیٹس کے درمیان مختلف مقابلوں کا انعقاد 6 ستمبر سے شروع ہوکر 17 ستمبر 2008ءتک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر معذور ایتھلیٹس کے دو ہزار پانچ سوکوچز بھی موجود ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ معذورکھلاڑیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی نے کھیلوں کے شیڈول اور قواعدوضوابط کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اولمپک گیمز کے انعقاد سے قبل ان مقابلوں کیلئے تیاریاں اورانتظامات زوروشور سے جاری ہیں۔