ہیمبرگ ماسٹرز: رافیل نڈال اور اینڈر یاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ہیمبرگ ماسٹرز: رافیل نڈال اور اینڈر یاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اردو ٹائمز(نیوز) رافیل نڈال اور اینڈر یاس سیپی ہیمبرگ ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ہیمبرگ میں جاری ٹورنامنٹ میں ان سیڈ ڈاٹلی کے اینڈر یاس سیپی نے جرمنی کے نکولس کیفر کو 3-6، 7-5 اور 5-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے کارلوس مویا کو 1-6 اور3-6 سے مات دی اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں ورلڈ نمبر ون راجر فیڈرر نے اسپین کے فرنانڈو ورڈ اسکو کو اسٹریٹ گیمز میں باآسانی شکست دے دی۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نووک ڈوکووچ نے سپین کے البرٹ مونٹانس کو چھ دو اور چھ تین سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔